یوم صدیق اکبرؓ کراچی میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

دعوت اسلامی،جماعتہ السنہ،اہلسنت والجماعت ودیگرجماعتوں کے تحت اجتماعات کاانعقاد


Staff Reporter May 04, 2013
یوم صدیق اکبرؓ کے موقع پر نکالی جانیوالی ریلی کے شرکا سے علامہ اورنگزیب فاروقی خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : محمد ثاقب / ایکسپریس

یوم صدیق اکبرؓکراچی میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ، اہلسنت و الجماعت، فدائیان ختم نبوت، جماعت اہلسنت، سنی اتحاد کونسل،متحدہ علما محاذ پاکستان ، دعوت اسلامی، جماعتہ السنہ پاکستان و دیگر جماعتوں کے تحت شہر بھر میں اجتماعات منعقد ہوئے ۔

جن میں حضرت ابوبکرصدیقؓ کی شخصیت اور ان کے کارناموں پر روشنی ڈالی گئی، اہلسنت و الجماعت کے تحت مدح صحابہ ؓجلوس بعد نماز جمعہ لسبیلہ چوک سے نکالا گیا ،جلوس کی قیادت اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کی ،اس موقع پر اہلسنت و الجماعت کے رہنماؤں، علامہ اورنگزیب فاروقی ،مولانا رب نواز حنفی ،ڈاکٹر محمد فیاض، سنی علما کونسل کے علامہ ابوسعود یوسف اور دیگر نے تاج کمپلیکس پرمدح صحابہؓ جلوس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدنا صدیق اکبر ؓمحسن انسانیت کے سب سے پہلے رفیق ،سلطنت اسلامیہ کے سب سے پہلے خلیفہ اور خلافت راشدہ ؓکے سب سے پہلے چراغ ہیں۔

دریں اثنا جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی خلیفہ اول امیرالمومنین سیدنا صدیق اکبرؓ کا یوم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ،اجتماعات سے قرنی مسجد گلشن اقبال میں مولانا ابرار احمد رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیق اکبرؓ نے امور مملکت کے فرائض انسا نیت کی عملی خدمت کے ساتھ انجام دیے،میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میںعلامہ شاہ عبد الحق قادری، نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں مولانا خلیل الرحمان چشتی کریم آباد میں محمد حسین لاکھانی،بلدیہ میں مولانا نا صرخان ترابی ،شاہ فیصل میں مولانا راشد علی قادری،جمشید روڈ پر مولانا الطاف قادری ،خلفائے راشدین مسجد گلشن میں مولانا کامران قادری ،لائنز ایریا میں مولانا عبد الحفیظ ،عرفان حسین،صدر میںمولانا رئیس احمد،شوکت حسین ، مولانا نسیم احمدنے صدیق اکبرؓ کی خدما ت پر خراج عقیدت پیش کیا۔



سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل حاجی حنیف طیب نے جامع مسجد خلفائے راشدین گلشن اقبال میں سیدنا صدیق اکبرؓ کے اجتماع سے خطاب کیا،فدائیاں ختم نبوت پاکستان کے تحت صدیق اکبرؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسکالر علامہ ڈاکٹر محمدرضوان، آرگنائزرعلامہ شیخ عمران الحق ودیگر نے خطاب کیا، متحدہ علما محاذ کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم سیدناصدیق اکبر ؓمنایاگیا۔

مولانا محمدامین انصاری کی دعوت پرمرکزی پیکر صداقت کانفرنس مرکزی سیکریٹریٹ پر منعقدہوئی جس کی صدارت مرکزی چیئرمین مفتی محمداسلم نعیمی نے کی، اس موقع پرمفتی عثمان یارخان،علامہ قاضی احمدنورانی ، علامہ عبداللہ،پیرسیداعجازعلی،علامہ احمدعلی،علامہ اشرف قریشی، پروفیسر انوار احمدشیخ، علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ، حافظ گل نواز ودیگرنے خطاب کیا۔

جماعۃ السنّہ کے مرکزی ناظم اشرف قریشی اور دیگر رہنما مولانا عبدالوکیل ، سید عامر نجیب ، مولانا سلمان احمد ، شرافت حسین اور حسن طارق نے "خلیفہ بلا فصل سیمینار"سے خطاب کیا، بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس قادری نے سنتوں بھر ے بیان میں کہا کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ جلیل القدر صحابی اورخلیفہ اول ہیں،آپ نے ہرجہاد میں مجاہدانہ کارناموں کے ساتھ شرکت کی۔

مقبول خبریں