کیرولین ووزنیاسکی کو میچ کے دوران کیڑوں نے پریشان کردیا

ووزنیاسکی نے ایک بار امپائر سے شکایت بھی کی کہ کوئی اسپرے ہے جو ان کیڑوں کو بھگائے۔


Sports Desk July 06, 2018
ووزنیاسکی نے ایک بار امپائر سے شکایت بھی کی کہ کوئی اسپرے ہے جو ان کیڑوں کو بھگائے۔ فوٹو: اے ایف پی

کیرولین ووزنیاسکی کو میچ کے دوران کیڑوں نے پریشان کردیا۔

ومبلڈن میں ورلڈ نمبر 2 کیرولین ووزنیاسکی کو دوسرے راؤنڈ میں ایکاٹرینا ماکارووا کے خلاف مقابلے کے دوران اڑنے والے کیٹروں نے بھی خوب پریشان کیا، وہ پہلے ہی حریف پلیئر کی اپنے خلاف پیشقدمی سے کافی پریشان تھیں اوپر سے ان کیڑوں نے ان کو اور زیادہ فرسٹریشن کا شکار کردیا جو بالوں میں گھسنے کے ساتھ چہرے پر بھی آرہے تھے۔

ووزنیاسکی نے ایک بار امپائر سے شکایت بھی کی کہ کوئی اسپرے ہے جو ان کیڑوں کو بھگائے، ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں پر میچ پر فوکس کرنے کیلیے موجود ہوں ان کیڑے مکوڑوں کو کھانے کیلیے نہیں جو میرے منہ میں بھی جا رہے ہیں۔ انھیں اس مقابلے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

 

مقبول خبریں