بلوچستان ایف سی نے انتخابی ریلی پرحملہ ناکام بنادیا 6 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں اور ایف سی جوانوں میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا۔


/ May 05, 2013
دہشت گردوں اور ایف سی جوانوں میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا۔ فوٹو: فائل

سبی میں ایف سی نے انتخابی ریلی پرحملہ ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

سبی میں ایف سی اہلکاروں نےخفیہ اداروں کی معلومات پر دہشت گردوں کوگھیرے میں لےلیا، کارروائی کے دوران اب تک 6 دہشت گرد ہلاک اورایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں اور ایف سی جوانوں میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا۔

مقبول خبریں