جامعہ کراچی سابق وائس چانسلرظفرسعید سیفی کوفارغ کردیا گیا

عطاالرحمن کوپیٹرن انچیف مقررکرنے کی منظوری سینڈیکیٹ سے نہیں لی گئی


Safdar Rizvi May 09, 2013
عطاالرحمن کوپیٹرن انچیف مقررکرنے کی منظوری سینڈیکیٹ سے نہیں لی گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹرآف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز(آئی بی سی سی ایس) نے یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹرظفرسعید سیفی کوملازمت سے فارغ کردیا جبکہ اس کے برعکس انسٹیٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرعطا الرحمن کوانسٹی ٹیوٹ کاپیٹرن انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ظفرسعید سیفی اور 9اساتذہ کو انسٹیٹیوٹ سے فارغ کرنے کی منظوری آئی بی سی سی ایس کے ایگزیکٹوبورڈکے اجلاس میں دی گئی، ان اساتذہ کوفارغ کرنیکی سفارش4رکنی کمیٹی نے کی تھی، دوسری جانب ڈاکٹرعطا الرحمن کوانسٹیٹیوٹ کا پیٹرن انچیف بنائے جانے کی منظوری نہ ہی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ سے لی گئی اورنہ اس عہدے کی تخلیق سے متعلق سینڈیکیٹ کوکوئی سفارش کی گئی۔



''ایکسپریس'' کو انسٹیٹیوٹ کے ایک سینئر سائنسدان نے بتایاکہ آئی بی سی سی ایس کے ایگزیکٹوبورڈنے پروفیسر نصرت جمیل، پروفیسر انور علی صدیقی، پروفیسر ایس ایم عباس حسین اور پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری پرمشتمل4رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ڈاکٹر عارف کاظمی، ڈاکٹر ظفر سعید سیفی، ڈاکٹر راشدہ علی، ڈاکٹراحسنہ ڈار، ڈاکٹرعطیہ عباسی، ڈاکٹرشاہین فیضی، ڈاکٹرصابرہ بیگم اورڈاکٹر محمد احمدسمیت کنٹریکٹ پرکام کرنیوالے 9 سائنسدانوں کوفارغ کرنے سے متعلق سفارش کی تھی، کمیٹی کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات میں کہاگیا تھا کہ مذکورہ پروفیسرز کی5سے7برس کی کارکردگی رپورٹ اورمتعلقہ فیکلٹی اراکین کی تجویز کی روشنی میں کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ یہ فیکلٹی ارکان اپنے پیشہ ورانہ سائنسی خدمات کابہترین دور گزار چکے ہیں تاہم اب یہ افراد اب مزید کارکردگی یا افادیت میں مزید اضافہ نہیں کرسکتے۔

مقبول خبریں