ووٹر لسٹوں میں ہونیوالی غلطیوں کو درست کیا جائےبرجیس احمد

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں۔


Staff Reporter August 13, 2012
الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے انعقاد میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہاہے

جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کو تاحال درست نہ کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے انعقاد میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں کی الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں اور مشترکہ مطالبے کے باوجود تاحال عملی قدم نہ اٹھانا قابل مذمت ہے، انھوں نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور کراچی میں ووٹر لسٹوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور غلطیوں کو فوری درست کرنے کے احکامات جاری کریں۔

جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں سے پریشان ہیں اس پر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ غیرمنطقی اور ظالمانہ قدم ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو نہ صرف واپس لیا جائے بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں مزید کمی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کو بھی ختم کیا جائے۔

مقبول خبریں