ایجبسٹن ٹیسٹ میں امپائر علیم ڈار کبوتروں کو بھی اڑاتے نظر آئے

انگلش اوپنر کیٹن جیننگز نے اپنے آئوٹ ہونے کی وجہ کبوتر کو قرار دینے سے انکار کردیا۔


Sports Desk August 03, 2018
انگلش اوپنر کیٹن جیننگز نے اپنے آئوٹ ہونے کی وجہ کبوتر کو قرار دینے سے انکار کردیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار کبوتروں کو بھی اڑاتے نظر آئے تاہم کھیل پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے انھیں ایسا کرنا پڑا۔

انگلش اوپنر کیٹن جیننگز نے اپنے آئوٹ ہونے کی وجہ کبوتر کو قرار دینے سے انکار کردیا، انھوں نے بھارت سے میچ کی پہلی صبح 42 رنز بنائے تاہم 36 ویں اوور کے آغاز سے قبل مڈ وکٹ پر کبوتر دکھائی دیا۔ اسے اڑانے کیلیے انھوں نے شو کی آواز نکالی مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا، جس پر دوسرے اینڈ پر موجود جوئے روٹ دونوں ہاتھ پھیلاتے ہوئے کبوتر کی جانب بھاگے مگر اس کا بھی اثر نہ ہوا۔

آخر اسکوائر لیگ پر موجود امپائر علیم ڈار نے کبوتر کو وہاں سے اڑایا، شامی کی اگلی گیند کو جیننگز نے وکٹوں پر دے مارا بعد میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس کی وجہ کبوتر تو نہیں تھا جس پر اوپنر نے کہاکہ نہیں میں اپنے آئوٹ ہونے کی ذمہ داری کبوتر پر نہیں ڈالوں گا۔

دلچسپ بات یہ ہے پورا دن کبوتر مداخلت کرتے رہے، کئی بار علیم ڈار انھیں اڑانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

مقبول خبریں