سینئر صحافی کامران عزیز کا سوئم آج ہو گا نگراں وزیر اطلاعات کی تعزیت

دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے، نگراں وزیر اطلاعات


Staff Reporter August 05, 2018
دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے، نگراں وزیر اطلاعات۔ فوٹو: ایکسپریس

سینئر صحافی کامران عزیز کا سوئم آج ہو گا۔

روزنامہ ایکسپریس کے کامرس ایڈیٹر سید کامران عزیز کا سوئم آج بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ مکان نمبر این 26 سیکٹر 7 ڈی ون، متصل جامع مسجد یونس، نزد اقرا یونیورسٹی کیمپس، انڈا موڑ نارتھ کراچی میں ہو گا، مرحوم کے اہل خانہ نے دوست احباب سے فاتحہ خوانی اور دعا میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

ادھر نگراں وزیر اطلاعات جمیل یوسف اور محکمہ اطلاعات کے افسران نے سینئر صحافی کامران عزیز کی اچانک رحلت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

مقبول خبریں