فلنٹوف نے دلچسپ انداز میں ورلڈ کپ کی تشہیر شروع کردی

ورلڈ کپ30 مئی سے14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا


Sports Desk August 08, 2018
فلنٹوف نے دلچسپ انداز میں ورلڈ کپ کی تشہیر شروع کردی

KARACHI: انگلینڈ کے سابق آل رائونڈر اینڈریو فلنٹوف نے دلچسپ انداز میں آئندہ برس اپنے ملک میں شیڈول ورلڈ کپ کی تشہیر شروع کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تشہیری ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ فلنٹوف ایک اخبار میں کرکٹ ورلڈ کپ قریب آنے کی سرخی پڑھ کر گلیوں میں نکل آتے ہیں۔

ان کے ساتھ 19 ڈانسرز اور 100 کے قریب شائقین کا مجمع ہوتا ہے، جنھوں نے ایونٹ میں شریک مختلف ممالک کے جھنڈے اٹھائے ہوتے ہیں۔ اس پریڈ میں کرکٹرز شارلوٹ ایڈورڈز، فل ٹفنل اور کمارسنگاکارا سمیت مختلف معروف شخصیات بھی انھیں مختلف جگہوں پر جوائن کرتے ہیں۔ ورلڈ کپ30 مئی سے14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں