ذلت آمیز ہار پر بھارتی میڈیا بھی چیخ اٹھا

بھارتی میڈیا نے بیٹسمینوں کی پرفارمنس کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔


Sports Desk August 14, 2018
بھارتی میڈیا نے بیٹسمینوں کی پرفارمنس کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

LAS VEGAS: انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست پر بھارتی میڈیا بھی چیخ اٹھا۔

بھارتی اخبار''دی ہندو'' کی سرخی تھی کہ ایک اور خراب بیٹنگ نے بھارت کو رسوائی کے غار میں دھکیل دیا، ''ہندوستان ٹائمز'' نے ہیڈنگ لگائی ' لارڈز میں بھارت کا شرمناک کھیل، بیٹسمینوں نے پھر ہتھیار ڈال دیے۔ ''ٹائمز آف انڈیا''کی سرخی تھی کہ ' بھارت لارڈز میں بھکاری بن گیا'۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے ٹرینٹ برج میں شروع ہوگا۔

 

مقبول خبریں