آئی سی سی نے ازرائے مذاق تمام ٹیسٹ بیٹسمینوں کو نمبر ون قرار دے دیا

آئی سی سی کے اس مذاق پر شائقین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔


Sports Desk August 16, 2018
آئی سی سی کے اس مذاق پر شائقین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی نے ازرائے مذاق تمام ٹیسٹ بیٹسمینوں کو نمبر ون قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ازرائے مذاق تمام ٹیسٹ بیٹسمینوں کو نمبر ون اسٹیٹس دے دیا، یہ قدم امریکی ریپر کینی ویسٹ کی اس ٹویٹ کے بعد اٹھایا گیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ 'کوئی بھی کسی سے بہتر نہیں ہے'۔

اس ٹویٹ کے جواب میں آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ چارٹ پوسٹ کیا گیا جس میں تمام بیٹسمینوں کو نمبر ون اسٹیٹس دیا گیا تاہم بعد میں دوبارہ پرانی رینکنگ بحال کردی گئی۔ آئی سی سی کے اس مذاق پر شائقین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

 

مقبول خبریں