ایشین گیمز پاکستانی باکسر نقیب اللہ کی کوارٹر فائنل میں رسائی

نقیب اللہ نے راﺅنڈ 16 میں بھوٹانی حریف کو 3-2 سے شکست دی۔


Sports Reporter August 27, 2018
نقیب اللہ نے راﺅنڈ 16 میں بھوٹانی حریف کو 3-2 سے شکست دی۔ فوٹو:فائل

ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر نقیب اللہ نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، انہوں نے راﺅنڈ 16 میں بھوٹانی حریف کو 3-2 سے شکست دی۔

جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ میں باکسنگ مینز بینٹم ویٹ 56 کلوگرام کیٹگری کے راﺅنڈ 16 میں پاکستان کے نقیب اللہ کا مقابلہ بھوٹان کے نیما دورجی سے ہوا، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے کامیابی سمیٹی اور کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا جہاں 29 اگست کو ان کا مقابلہ چینی حریف شو بوشیانگ سے ہو گا۔

مینز لائٹ ویلٹر 64 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے سلیمان بلوچ کو کوریا کے لیم ہونسو نے 5-0 سے مات دیدی۔

مقبول خبریں