امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ روک دیا

سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز بھی اس معاملے میں مداخلت کیلیے تیار نہیں دکھائی دیتی۔


Sports Desk August 28, 2018
سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز بھی اس معاملے میں مداخلت کیلیے تیار نہیں دکھائی دیتی۔ فوٹو: فائل

دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی منیجر کے پوسٹ پر ترقی کے حوالے سے یہ سارا تنازع کھڑا ہوا، ہیڈ کوارٹر کے چوتھے فلور پر 6 افراد کا اسٹاف آئی پی ایل کے معاملات دیکھتا ہے۔ دوسری منزل پر باقی اسٹاف ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کو سنبھالتا ہے۔

ایک شخص کی آئی پی ایل ڈویژن میں بطور منیجر ترقی کا معاملہ سامنے آیا تو چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے انکار کردیا، ان کا موقف تھا کہ مذکورہ شخص کو ایک برس پہلے ہی ترقی دی گئی ہے، اسی اندرونی تنازع سے تنخواہ میں اضافے کا معاملہ لٹک گیا۔

سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز بھی اس معاملے میں مداخلت کیلیے تیار نہیں دکھائی دیتی۔ بی سی سی آئی کے ملازمین کی مجموعی تعداد 100 کے قریب ہے جو ممبئی میں قائم ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ کرتے ہیں۔

مقبول خبریں