بنگلہ دیشی کرکٹر پر اہلیہ کا جہیز نہ لانے پر تشدد اور گھر سے نکالنے کا الزام

22 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین مصدق حسین نے 6 سال قبل اپنی کزن شرمین سمیرا اوشا سے شادی کی تھی۔


Sports Desk August 28, 2018
22 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین مصدق حسین نے 6 سال قبل اپنی کزن شرمین سمیرا اوشا سے شادی کی تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بنگلہ دیشی کرکٹر مصدق حسین پر اہلیہ نے جہیز نہ لانے پر تشدد کرنے اور گھر سے نکال دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

22 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین مصدق حسین آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ کیلیے ٹیم کا حصہ بھی ہیں، انھوں نے 6 سال قبل اپنی کزن شرمین سمیرا اوشا سے شادی کی تھی۔ ایڈیشنل جوڈیشل مجسٹریٹ روزینہ خان نے اوشا کی شکایت پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا، وکیل ریاض الکریم کا کہنا ہے کہ مصدق نے دس لاکھ ٹکا جہیز کی مد میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے میری موکلہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور 15 اگست کو گھر سے بھی نکال دیا۔

دوسری جانب کرکٹر کے بھائی مبصر حسین مون نے کہاکہ شادی کے بعد سے ہی دونوں میں ناچاقی پیدا ہوگئی تھی، میرے بھائی نے 15 اگست کو طلاق کے کاغذات بھیجے تاہم وہ نکاح نامے میں درج رقم سے زائد کا تقاضا کررہی تھیں جس کے بعد جھوٹے الزامات عائد کرنا شروع کردیے۔

مقبول خبریں