محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا یوم عاشور 21 ستمبر کو ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔


ویب ڈیسک September 10, 2018
آج محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو: ایکسپریس

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام سمیت زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ میں 8 تا 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

دوسری جانب زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوئے تاہم کسی بھی مقام سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ اور 10 محرم یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

مقبول خبریں