اے ایس او نے 3 کروڑ کی اسمگلڈ چھالیہ اور گٹکا پکڑ لیا

بزنس رپورٹر  جمعرات 20 ستمبر 2018
30ٹن چھالیہ وگٹکا2الگ الگ کارروائیوں میں برآمدکیاگیا،ریل کے ذریعے کراچی لایاجارہاتھا، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اے ایس او۔ فوٹو: فائل

30ٹن چھالیہ وگٹکا2الگ الگ کارروائیوں میں برآمدکیاگیا،ریل کے ذریعے کراچی لایاجارہاتھا، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اے ایس او۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کراچی کی اسمگل شدہ چھالیہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جب کہ اے ایس او نے پیر اور منگل کو الگ الگ کارروائیوں میں مجموعی طور پر تیس ٹن سے زائد اسمگل شدہ چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد کرلیا ہے۔

پاکستان کسٹمز پریونٹیواے ایس او منظم گروہ کی جانب سے کارگوٹرین کے ذریعے اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی ترسیل کو ناکام بنادیا ہے۔ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن محمد فیصل خان نے ایکسپریس کو بتایاکہ اے ایس او کی جامب سے چھالیہ کے خلاف مسلسل کریک ڈاوننے کو دیکھتے ہوئے اسمگلروں نے چھالیہ کی کراچی میں ترسیل کے نئے راستے اختیارکرلیے ہیں تاہم اے ایس او کی متحرک ٹیم کوموصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پرپیر کی صبح ایک کاروائی میں ملتان سے آنے والی مال گاڑی کی ایک بوگی سے15ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی گئی ہے۔

محمد فیصل خان نے ایکسپریس کو بتایاکہ مال گاڑی کی بوگی سے اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت1 کروڑ20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسٹمز اے ایس او نے مقدمہ درج کرے اسمگل شدہ 15 ٹن چھالیہ ضبط کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔