- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
شیخ رشید کا تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان
لاہور: وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی ٹرین یکم اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلے گی، ریلوے میں 23 ہزار افراد درکار ہیں فوری طور پر 10 ہزار افراد بھرتی کریں گے۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف اینڈ پارٹی خزانہ لوٹ کر چلے گئے، ملک کو روزانہ 6 ارب روپے کا سود ادا کرنا پڑتا ہے، ریلوے کو 38 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے اور قومی ادارے پر 25 ارب روپے کا قرضہ ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اس ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بہت سے اہم فیصلے کرنا ہوں گے، سب سے پہلے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہوگا، ریلوے میں 23 ہزار افراد درکار ہیں تاہم فوری طور پر 10 ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی سمری وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دی ہے جب کہ وزیراعظم سے تمام ریل ملازمین کا ایک گریڈ بڑھانے کی درخواست بھی کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ریلوے کی زمین ملک کا قرضہ اتارسکتی ہے
وفاقی وزیر نے بتایا کہ گولڑہ ریلوے اسٹیشن کو تفریح گاہ اور میوزیم بنانے جارہے ہیں، لاہور اور کراچی میں چند قیمتی پلاٹ بیچ رہے ہیں اس سے ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے گا، کراچی ریلوے اکانومی کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے لاہور ہیڈ کوارٹرز سے ریلوے کا بڑا حصہ کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید کے وزیر بنتے ہی ریلوے افسران سے اختلافات
شیخ رشید نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے تین نئی ٹرینیں شروع کی جارہی ہیں، پہلی ٹرین یکم اکتوبر کو ’فیصل آباد ایکسپریس‘ کے نام سے لاہور فیصل آباد کے درمیان نان اسٹاپ چلے گی، دوسری ٹرین ’موہن جودڑو‘ ایکسپریس 16 اکتوبر سے چلائی جائے گی اور یہ ٹرین لاڑکانہ ، سیہون شریف اور جامشورو تک چلے گی اسی طرح تیسری ٹرین ’روہی ایکسپریس‘ 16 اکتوبر سے پنوں عاقل، گھوٹکی اور صادق آباد چلے گی۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ 7 ریلوے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ریزرویشن کے اوقات 4 گھنٹے بڑھا کر رات 12 بجے تک کردیے ہیں، ملتان ، سکھر، کراچی، راولپنڈی، لاہور کے ریزرویشن کے اوقات رات 12 بجے تک ہوں گے اور 30 دسمبر تک ریلوے کی ریزرویشن کے اوقات 24 گھنٹے کے لیے کردیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔