سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی

ویب ڈیسک  پير 24 ستمبر 2018
سپریم کورٹ نے درخواست مدعی کی جانب سے واپس لینے پر خارج کی فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے درخواست مدعی کی جانب سے واپس لینے پر خارج کی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں  جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار بیرسٹر دانیال تنویر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے 2017 میں عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دانیال چوہدری نے عمران خان کو اخلاقی جرائم پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان نے 2013 کے الیکشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بچوں سے متعلق حقائق چھپائے، اس لیے وہ آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔