سپر 4 میچ، بھارتی شائق شعیب ملک کو ’جیجو جیجو‘ کہہ کر پکارتے رہے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 ستمبر 2018
جواب میں آل راؤنڈر نے بھی ہاتھ ہلاکر ان کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل

جواب میں آل راؤنڈر نے بھی ہاتھ ہلاکر ان کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل

 دبئی: ایشیا کپ سپر 4 میچ کے دوران بھارتی شائق شعیب ملک کو ’جیجو جیجو‘ کہہ کر پکارتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ بھارتی شائقین شعیب ملک کو جیجو جیجو کہہ کر پکاررہے ہیں، جس کے جواب میں آل راؤنڈر بھی ہاتھ ہلاکر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت سے ایشیا کپ سپر 4 میچ میں شعیب ملک نے 78 رنز بنائے تاہم گرین شرٹس کو 9 وکٹ سے شکست ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔