عامر سے حسد محسوس نہیں کرتا جنید خان

عامر فارم میں ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر ان کی طرح وکٹیں نہیں لے رہا تو رنز ضرور روکوں، بولر


Sports Desk September 27, 2018
عامر فارم میں ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر ان کی طرح وکٹیں نہیں لے رہا تو رنز ضرور روکوں، بولر۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر جنید خان نے کہا ہے کہ محمد عامر سے حسد محسوس نہیں کرتا۔

جنید خان نے کہا ہے کہ عامر اور میں ایک ساتھ بولنگ کررہے ہوں تو اپنے تجربات اور حکمت عملی کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں، اس سے دونوں کو کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

بولر نے کہا کہ عامر فارم میں ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر ان کی طرح وکٹیں نہیں لے رہا تو رنز ضرور روکوں،سینئر پیسر وکٹیں اڑائیں تو میرا حوصلہ بھی جوان ہوتا ہے،جوڑی بن جائے تو دونوں بولرز کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

مقبول خبریں