دھونی کا جرمانے کے خوف سے ناقص امپائرنگ پر منہ کھولنے سے انکار

کچھ رن آؤٹ اور ایل بی ڈبلیو کے فیصلے ایسے ہیں جن پر میں بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، دھونی


Sports Desk September 27, 2018
کچھ رن آؤٹ اور ایل بی ڈبلیو کے فیصلے ایسے ہیں جن پر میں بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، دھونی۔ فوٹو : فائل

مہندرا سنگھ دھونی نے جرمانے کے خوف سے ناقص امپائرنگ پر منہ کھولنے سے انکار کردیا۔

افغانستان سے میچ میں بھارت کی قیادت کرنے والے مہندرا سنگھ دھونی نے جرمانے کے خوف سے ناقص امپائرنگ پر منہ کھولنے سے انکار کردیا، خود ان کا اور دنیش کارتھک کا ایل بی ڈبلیو مشکوک تھا، ری پلیز میں گیند اسٹمپس سے اوپر جاتی دکھائی دے رہی تھی۔

بعدازاں اس بارے میں سوال پر دھونی نے کہاکہ کچھ رن آؤٹ اور ایل بی ڈبلیو کے فیصلے ایسے ہیں جن پر میں بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

مقبول خبریں