’’ بولنگ کرے گا یا بولر چینج کریں‘‘ مہندرا سنگھ دھونی نے کلدیپ کو جھاڑ پلا دی

کلدیپ نے اپنی بولنگ پر ایک فیلڈر کو جگہ تبدیل کرنے کا کہا جس پر دھونی نے ان کی درخواست نظر انداز کردی۔


Sports Desk September 27, 2018
کلدیپ نے اپنی بولنگ پر ایک فیلڈر کو جگہ تبدیل کرنے کا کہا جس پر دھونی نے ان کی درخواست نظر انداز کردی۔ فوٹو : فائل

'مسٹر کول' کے نام سے مشہور بھارتی قائم مقام کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی افغانستان سے میچ میں ٹینشن میں آگئے۔

بھارتی قائم مقام کپتان دھونی نے فیلڈ میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے اسپنر کلدیپ یادیو کو ہی جھاڑ پلادی، کلدیپ نے اپنی بولنگ پر ایک فیلڈر کو جگہ تبدیل کرنے کا کہا اور پھر دھونی سے کہا کہ آپ اس کو بولیں، مگر وکٹ کیپر نے ان کی درخواست نظر انداز کردی۔

کلدیپ یادیو نے اصرار کیا تو دھونی نے غصے سے کہا کہ '' بولنگ کرے گا یا بولر چینج کریں''، ان کی آواز اسٹمپ مائیک سے صاف سنی گئی،اس واقعے کی ویڈیو وائرل بھی ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں