دریائے راوی میں بہہ کر آنے والے شہری کی لاش بھارتی حکام کے حوالے

بلوندر سنگھ کی لاش گزشتہ روز مادھوپور ہیڈورکس سے ملی تھی


آصف محمود September 27, 2018
بلوندرسنگھ کی لاش واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کی گئی فوٹو: ایکسپریس

DENPASAR, INDONESIA: دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتے ہوئے پاکستان آنے والی بھارتی بزرگ شہری بلوندر سنگھ کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی ہے۔

پاکستان رینجرز کے مطابق بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس اور امرتسر کے ڈپٹی کمشنر نے اطلاع دی تھی کہ ان کا ایک شہری بلوندر سنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آگیا

بھارتی اطلاع پر پاکستان رینجرز پنجاب نے اس مقام پر جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے تلاش شروع کی، مادھوپور ہیڈورکس کے علاقے سے لاش مل گئی جس کی اطلاع بی ایس ایف انڈیا کودی گئی، لاش کی شناخت کے بعد آج لاہورکے واہگہ بارڈرپر بلوندرسنگھ کی لاش بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے کہ بلوندرسنگھ بھارتی علاقے رامداد کے ایک گاؤں کا رہنے والا تھا، اس کے بیٹے نے گزشتہ روز پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ کے دوران لاش کی شناخت کی تھی۔

مقبول خبریں