’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے صدر عارف علوی کا بھی دل جیت لیا

یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ پاکستانی سینما بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور اچھی تفریح فراہم کررہا ہے، صدر عارف علوی


ویب ڈیسک September 28, 2018
یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ پاکستانی سینما بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے، صدر عارف علوی فوٹوفائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم''جوانی پھر نہیں آنی2'' کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ فلم بہت پسند آئی ہے۔

رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم''جوانی پھر نہیں آنی2'' جہاں پاکستانی شائقین کی امیدوں پر پوری اتری ہے وہیں اس فلم نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا دل بھی جیت لیا ہے۔

صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پر فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ''میں نےکل فلم جوانی پھر نہیں آنی2 دیکھی، فلم بہترین ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستانی سینما بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور بہت اچھی تفریح فراہم کررہا ہے۔''



واضح رہے کہ''جوانی پھر نہیں آنی2'' پاکستان کی پہلی فلم ہے جو ریلیز سے اب تک 60 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

مقبول خبریں