پستہ قد میکسیکن ریسلر ’’ مائیکرو مین ‘‘ نے شائقین کو گرویدہ بنالیا

میکرومین کی قامت محض 90 انچز( تین فٹ) ہے۔


Sports Desk September 29, 2018
میکرومین کی قامت محض 90 انچز( تین فٹ) ہے۔ فوٹو: فائل

میکسیکو کے پستہ قد 19 سالہ ریسلر مائیکرومین نے شائقین کوگرویدہ بنالیا۔

30 برس قبل بونوں کی لڑائی کو مزاحیہ انداز میں لیا جاتا تھا لیکن اب پستہ قد مائیکرومین نے اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے،وہ میکسیکن پروفیشنل ریسلنگ میں سب سے چھوٹے قد کے پہلوان ہیں لیکن اس کے باوجود کھیل میں ان کی مہارت کسی سے کم نہیں ، وہ اپنے سے زیادہ قد آور ریسلرز کا مقابلہ کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔

میکسیکو میں ' لوچا لیبرے ' خاصا مقبول ہے، جس میں کھیل اور انٹرٹینمنٹ کا امتزاج پیش کیا جاتا ہے۔ اس طرح کی فائٹ میں پستہ قد ریسلرز مختلف میسکوٹ چہرے پر لگالیتے ہیں، ان کے مداح ' مائیکرو اسٹارز ' کے نام سے جانے جاتے ہیں، یہ سب فائٹ کے دوران ماحول کو گرمائے رکھتے ہیں، ان کے منفرد کک کے انداز کو ' زیرو گریویٹی ' پکارا جاتا ہے۔

مقبول خبریں