ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم حسین کو 2 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے


ویب ڈیسک October 02, 2018
ڈاکٹر عاصم بیمار ہیں اور انہیں علاج کی شدید ضرورت ہے، طبی رپورٹ فوٹو: فائل

QUETTA: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں علاج سے متعلق سرجن کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم بیمار ہیں اور انہیں علاج کی شدید ضرورت ہے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو 2 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

مقبول خبریں