انتخابات میں شاہ محمود قریشی کوہرانے والے امیدوارسلمان نعیم کی رکنیت بحال

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اکتوبر 2018
کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نا ااہل کرنے کا اختیارنہیں، درخواست گزار: فوٹو: فائل

کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نا ااہل کرنے کا اختیارنہیں، درخواست گزار: فوٹو: فائل

 لاہور: الیکشن ٹربیونل نے پنجاب اسمبلی کی نشست پرشاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے آزاد امیدوار سلمان نعیم کی رکنیت بحال کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن ٹریبیونل میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں شاہ محمود قریشی کوشکست دینے والے آزاد امیدوارمحمد سلمان نعیم کی کم عمری کے باعث الیکشن کالعدم قرار دینے سے متعلق سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے کم عمرہونے کو جوازبنا کریکم اکتوبرکو نااہل قراردیا جب کہ کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نااہل کرنے کا اختیارنہیں، یہ اختیارالیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کو ہرانے والا نااہل قرار

الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا سلمان نعیم کونا اہل قراردینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن ٹربیونل نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ نادارریکارڈ سے ثابت ہوا تھا کہ انتخابات کے وقت آزاد امیدوارمحمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم تھی جب کہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے لئے کم ازکم عمر 25 سال ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔