بنگلہ دیشی سلیکٹر حبیب البشر فضل محمود کے گن گانے لگے

فضل محمود نے اے ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کے دوران اگست میں تین اننگز میں 2 ففٹیز اسکور کی تھیں۔


Sports Desk October 15, 2018
فضل محمود نے اے ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کے دوران اگست میں تین اننگز میں 2 ففٹیز اسکور کی تھیں۔فوٹو: فائل

بنگلہ دیشی سلیکٹر جیب البشر نے فضل محمود کو مکمل پیکج قرار دے دیا۔

بنگلہ دیشی سلیکٹر جیب البشر نے نئے بیٹسمین فضل محمود کو مکمل پیکج قرار دے دیا۔ انھیں ڈومیسٹک اور اے ٹیم کے ساتھ مضبوط پرفارمنسز کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

فضل محمود نے اے ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کے دوران اگست میں تین اننگز میں 2 ففٹیز اسکور کی تھیں۔ انھوں نے لسٹ اے ٹورنامنٹ ڈھاکا پریمیئر لیگ میں بھی رواں برس 47.20 کی اوسط سے 708 رنز اسکور کیے ہیں۔

مقبول خبریں