بلور خاندان کی 10 سال بعد صوبائی اسمبلی تک رسائی ثمر بلور منتخب ہونیوالی دوسری خاتون

شہید ہارون بلور کے مشن کو آگے بڑھاؤں گی، ثمر بلور


Numainda Express October 15, 2018
شہید ہارون بلور کے مشن کو آگے بڑھاؤں گی، ثمر بلور ۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کی کامیاب امیدوار ثمر ہارون بلور نے کامیابی کے بعد کہا ہے کہ یہ جیت میری جیت نہیں بلکہ شہید ہارون بلور کی کامیابی ہے۔

ہارون بلور کی بیوہ ثمربلور2002ء کے بعدخیبرپختونخوا سے جنرل نشست پرکامیابی حاصل کرنے والی دوسری خاتون رکن بن گئیں۔ پی کے78 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد ثمر بلور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہارون بلور کے مشن کو آگے بڑھاؤں گی۔

دریں اثنا اے این پی کی ثمر ہارون بلورکی کامیابی سے بلورخاندان10سال بعد دوبارہ صوبائی اسمبلی میں پہنچ گیا ہے۔

مقبول خبریں