آصف زرداری جانتے ہیں حکومت کا کسی پر زور نہیں شاہ محمود قریشی

احتساب کے ادارے حکومت کے تابع نہیں ہیں، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک October 28, 2018
سندھ میں گورنر راج نہیں لگے گا، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ احتساب کے ادارے حکومت کے تابع نہیں ہیں اور آصف زرداری بھی جانتے ہیں کہ حکومت کا کسی پر کوئی زور نہیں ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج نہیں لگے گا، مقدمات کا فیصلہ مجھے یا آپ کو نہیں عدالتوں کو کرنا ہے۔ ہماری یہ خواہش ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے، احتساب کے ادارے حکومت کے تابع نہیں ہیں اور آصف زرداری بھی جانتے ہیں کہ حکومت کا کسی پر کوئی زور نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں سیاسی اتحاد بنتے رہے ہیں لیکن مجھے اے پی سی کا ایجنڈا سمجھ نہیں آرہا، اے پی سی بامقصد ہونی چاہیے لیکن یہ اے پی سی اپنے بچاؤ کا کوئی پروگرام لگتا ہے۔

جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ایک ضرورت ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کے لیے ہمیں آئین کے مطابق دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے جو اپوزیشن کےتعاون کےبغیر ممکن نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں