آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی وزیراعظم

عوام کے مسائل اجا گرکرنے اوران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، وزیر اعظم کی ممبر قومی اسمبلی کو ہدایت


ویب ڈیسک November 13, 2018
عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں، وزیر اعظم کی ممبر قومی اسمبلی کو ہدایت: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل اجا گرکرنے اوران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، بلاتخصیص عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں، ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی لیکن آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔



ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دیوالی کے حوالے سے کیک کاٹا اورہندوؤں کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی۔

مقبول خبریں