کرپشن کیس میں نام آنے پر خودکشی کا بھی سوچا تھا شری شانت

سابق پیسر ایک بار پھر اپنے بے گناہ ہونے پر اصرار کیا اور گزرے ہوئے وقت کو یاد کرکے روپڑے۔


Sports Desk November 28, 2018
سابق پیسر ایک بار پھر اپنے بے گناہ ہونے پر اصرار کیا اور گزرے ہوئے وقت کو یاد کرکے روپڑے۔ فوٹو: فائل

میچ فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکار کرکٹر شری شانت کا کہنا ہے کہ کرپشن کیس میں نام آنے پر انہوں نے خودکشی کا بھی سوچا تھا۔

سابق بھارتی پیسر شری شانت نے ٹی وی پروگرام 'بگ باس' میں انکشاف کیاکہ 2013 میں آئی پی ایل کرپشن کیس میں نام سامنے آنے پر انھوں نے خودکشی کا بھی سوچا تھا، انھوں نے ایک بار پھر اپنے بے گناہ ہونے پر اصرار کیا اور گزرے ہوئے وقت کو یاد کرکے روپڑے۔

شری شانت نے کہاکہ جب میرا بیٹا بڑا ہوکر کرکٹر بنے گا تو میں پابندی کی وجہ سے اس کا کھیل دیکھنے کے لیے بھی اسٹیڈیم نہیں جا سکوں گا۔

 

مقبول خبریں