پریانکا چوپڑا شادی میں پٹاخے جلانے پر تنقید کا شکار

سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا چوپڑا کو شادی میں پٹاخے جلانے پر منافق قرار دے دیا


ویب ڈیسک December 02, 2018
ویڈیو میں پریانکا چوپڑا دیوالی پر تمام لوگوں کو پٹاخے جلانے سے منع کرتی نظر آرہی ہیں فوٹو فیس بک

نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اپنی شادی میں پٹاخے جلانے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز گزشتہ روز بھارتی ریاست جودھ میں کرسچن روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کی خوشی میں امید بھون پیلس میں پٹاخے جلا کرشادی کا جشن منایاگیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا پٹاخے جلا کر جشن منانا بالکل بھی پسند نہیں آیا اورصارفین نے انہیں منافق قراردے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا دمہ کے مرض میں مبتلا

کچھ عرصے قبل پریانکا چوپڑا کی دیوالی کے موقع پر ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ بھارت میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کے باعث تمام لوگوں کو دیوالی پر پٹاخے جلانے سے منع کرتی نظر آرہی تھیں تاکہ تمام لوگ اور جانور کُھل کر سانس لے سکیں۔ تاہم پریانکا اپنا دیا ہوا سبق خود ہی بھول گئیں اور گزشتہ روز خوب پٹاخے جلائے۔




سوشل میڈیا صارفین نے پٹاخے جلانے پر غصے کااظہار کرتے ہوئے پریانکا پر خوب تنقید کی اورانہیں منافق قرار دیتے ہوئے کہا دیوالی پر پٹاخے جلانا مناسب نہیں لیکن آپ اپنی شادی میں جلائیں تو کوئی بات نہیں، یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے۔





https://twitter.com/NoyonSENSE/status/1069106455578640384

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز آج ایک بار پھر ہندو رسومات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے