عثمان خواجہ نے فٹنس میں بہتری کا راز ظاہر کر دیا

لی برون سے متاثر ہوں جتنی شدت سے وہ ٹریننگ کرتے ہیں میں بھی خود کو فٹ رکھنے کیلیے ویسی ہی محنت کرتا ہوں، عثمان خواجہ


Sports Desk December 04, 2018
لی برون سے متاثر ہوں جتنی شدت سے وہ ٹریننگ کرتے ہیں میں بھی خود کو فٹ رکھنے کیلیے ویسی ہی محنت کرتا ہوں، عثمان خواجہ۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ نے اپنی فٹنس میں بہتری کا محرک امریکی باسکٹ بال اسٹار لی برون جیمز کو قرار دے دیا۔

امریکی باسکٹ بال اسٹار لی برون جیمز اس وقت 33 برس اور عثمان ان سے ایک سال چھوٹے ہیں، پاکستان سے یو اے ای سیریز کے دوران عثمان گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے جس کی سرجری کرانے کے بعد اب مکمل فٹ اور بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میدان سنبھالنے کو تیار ہیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ میں اپنی فٹنس پر خاص توجہ دیتا اور نہیں چاہتا کہ مجھے کوئی اپنا وزن کم کرنے کو کہے، میں خاص طور پر لی برون سے متاثر ہوں جتنی شدت سے وہ ٹریننگ کرتے ہیں میں بھی خود کو فٹ رکھنے کیلیے ویسی ہی محنت کرتا ہوں۔

مقبول خبریں