کرس گیل نے آسٹریلوی میڈیا گروپ کیخلاف 3 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا

عدالت نے فیئر فیکس میڈیا کو انھیں 3 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔


Sports Desk December 04, 2018
عدالت نے فیئر فیکس میڈیا کو انھیں 3 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈین سپر اسٹار کرکٹر کرس گیل نے آسٹریلوی میڈیا گروپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

ایک ادارے نے اپنے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 کے دوران سڈنی میں ایک میچ کے موقع پر کرس گیل ایک خاتون مساج تھراپسٹ کی موجودگی میں برہنہ ہوگئے تھے۔ جس پرکرکٹر نے اس ادارے کے خلاف اکتوبر 2017 میں شہرت کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ دائر کیا، جس کا فیصلہ اب ان کے حق میں آیا اور انہوں نے 3 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا۔

دوسری جانب فیئر فیکس میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

مقبول خبریں