ہاکی ورلڈ کپ پاکستان اور ملائیشیا کا دلچسپ مقابلہ 11 گول سے برابر

قومی ٹیم اب اتوار کو آخری گروپ میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی


Sports Desk December 05, 2018
قومی ٹیم اب اتوار کو آخری گروپ میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی ۔ فوٹو : ٹویٹر

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

بھارتی شہر بھونیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر ہوگیا، تاہم گرین شرٹس کے ناک آﺅٹ میں رسائی کا امکان ابھی روشن ہے۔

قومی ٹیم اب اتوار کو آخری گروپ میچ میں نیدرلینڈز کے مقابل آئے گی، اس میں کامیابی ہی گرین شرٹس کو اگلے مرحلے میں پہنچاپائے گی، بدھ کو گروپ ' ڈی' کے ایک اور مقابلے میں جرمنی نے نیدرلینڈز کو 4-1 سے مات دیکر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔