اسٹیل درآمدی اسکریپ پر ٹیکس چوری کا انکشاف

ارشاد انصاری  منگل 11 دسمبر 2018
سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کرانے والی تمام اسٹیل ملز، میلٹرز کی تفصیلات طلب۔ فوٹو: فائل

سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کرانے والی تمام اسٹیل ملز، میلٹرز کی تفصیلات طلب۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسٹیل مینوفیکچررز کی جانب سے بجلی کے استعمال پرسیلز ٹیکس کی بڑے پیمانے پرغلط ایڈجسٹمنٹ کا انکشاف ہواہے۔

ایف بی آر کے سینئر افسر نے ’’ایکسپریس،، کوبتایا کہ ایف بی آرکوریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ کی جانب سے موصول رپورٹ میں اسٹیل مینوفیکچررزکے نام سے درآمدی اسکریپ وخام مال کی بجلی پراداکردہ سیلز ٹیکس کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بڑے پیمانے پرٹیکس چوری کا انکشاف ہوا جب کہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر نے تمام ماتحت اداروں سے درآمدی اسکریپ وخام مال پراداکردہ سیلزٹیکس کی بجلی پر ادا کردہ سیلز ٹیکس کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کروانے والی اسٹیل ملوں،اسٹیل میلٹرز اورری رْولرز بارے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔