شراب کیخلاف بل کی مخالفت نہیں  کیکمیٹی کوبھجوانے کاکہاملیکہ بخاری

شراب کیخلاف بل کی مخالفت نہیں  کی،کمیٹی کوبھجوانے کاکہا،ملیکہ بخاری


Numainda Express December 12, 2018
شراب کیخلاف بل کی مخالفت نہیں  کی،کمیٹی کوبھجوانے کاکہا،ملیکہ بخاری فوٹوفائل

پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون وانصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری نے کہاہے کہ میں نے رمیش کمار کے شراب کیخلاف بل کی مخالفت نہیں کی۔

انہوں نے کہا اگرحکومت کسی بل کی مخالفت نہیں کرتی تواس کاطریقہ یہ ہے کہ اس بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھجوایا جائے، ان کا کہناتھاکہ میں نے بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھجوانے کی سفارش کی تھی۔ حکومت کا موقف یہ تھا اور ہے کہ اس طرح کے بل پراسٹینڈنگ کمیٹی کے ہرفورم پر بحث ہونی چاہیے جس میں کرسچن، ہندو،پارسی اور سکھ رہنماؤں کوشامل رکھنا چاہیے۔

مقبول خبریں