معرکہ حق کی یادگار بنانے کےلیے درخت کاٹےگئے، وکیل سی ڈی اے کا عدالت میں بیان

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے کے ہائی کورٹ  کے حکم امتناع میں 13 فروری تک توسیع کردی گئی


ویب ڈیسک February 02, 2026

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے کے ہائی کورٹ  کے حکم امتناع میں 13 فروری تک توسیع کردی گئی۔

وکیل سی ڈی اے عامر لطیف گل نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں معرکہ حق کی یادگار بنے گی، اس لیے درخت کاٹے گئے۔

جسٹس خادم حسین سومرو  نے کہا کہ وکیل صاحب لندن میں پانچ سو سال پرانے درخت ابھی بھی موجود ہیں، آج وقت کی کمی کے باعث  اس کیس کو نہیں سن سکتے، درختوں کی کٹائی سے متعلق کتنے کیسز ہیں۔

وکیل نے جواب  دیا کہ درختوں کی کٹائی سے متعلق تین کیسز ہیں، جسٹس خادم حسین سومرو  نے کہا کہ وکیل صاحب کو اگلی تاریخ دے دیں تاکہ ان کیسوں کو تفصیل سے سن لیں۔

عدالت نے درختوں کی کٹائی روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں