آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی جی ایچ کیو میں ملاقات

ترک وزیرکی یادگارشہداپرحاضری،گارڈ آف آنر،دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کوسراہا۔


Numainda Express December 21, 2018
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل باجوہ سے ترک وزیر دفاع ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع ہولوسی آکار نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع ہولوسی آکار نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ ترک وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ انھیں جی ایچ کیوآمدپر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مقبول خبریں