بک فیئر کا آخری دن کتب بینی کا شوق رکھنے والوں کی تعداد بڑھنے لگی

سیاسی رہنماؤں، ادیبوں، دانشوروں اور ماہرین تعلیم کی 14 ویں عالمی کتب میلے میں آمد


Staff Reporter December 25, 2018
سیاسی رہنماؤں، ادیبوں ، دانشوروں اور ماہرین تعلیم کی 14 ویں عالمی کتب میلے میں آمد

SYDNEY: کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ 14ویں عالمی کتب میلے میں کتب بینی کا شوق رکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے آج منگل کو 5 روزہ نمائش کا آخری دن ہے۔

پیر کو بک فیئر کے چوتھے دن روس کے قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر کوزن، سیاسی رہنماؤں پیر مظہر الحق، ممتاز بھٹو، سردار احمد ،خواجہ اظہار الحسن ، فیصل سبزواری، علمی اور ادبی شخصیات نے دورہ کیا اورملکی و غیر ملکی پبلشرز کی کتابوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی، بک فیئر میں مہمانوں کا استقبال پاکستان پبلیشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد،کے آئی بی ایف کے کنوینئر اویس مرزا جمیل ،ڈپٹی کنوینئر وقار متین کررہے تھے۔

بک فیئر میں روس کے قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر کوزن نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاک روس نئے تعلق کا آغاز ہوچکا ہے، پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے کہا کہ ایک چھت کے نیچے کتابوں سے محبت کرنے والوں کو جمع کرناآسان کام نہیں اس کے پیچھے گزشتہ 15سال کی محنت ہے، 5روزہ نمائش منعقد کرنے کے لیے ہمیں360 دن کام کرنا پڑتا ہے یہاں صرف پاکستان ہی کی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نامور کتب موجود ہے، دہلی بک فیئر دیکھ کر شرمندگی ہوئی کہ وہاں 13ہال پر بک فیئر لگتا ہے اسی سوچ کو پروان چڑھا کر آج یہاں چودھواں کتب میلہ سجا کر بیٹھے ہیں کتب میلے میں طلبہ وطالبات کی دلچسپی کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ پیر کو بھی جا ری رہا۔

مقبول خبریں