7 سالہ بچے کو بطور شریک کپتان آسٹریلیا کی بیگی گرین کیپ مل گئی

کرکٹ آسٹریلیا اور ٹیم نے دل کے مرض سے دوچار بچے کی خواہش پوری کردی


Sports Desk December 27, 2018
کرکٹ آسٹریلیا اور ٹیم نے دل کے مرض سے دوچار بچے کی خواہش پوری کردی

بھارت سے میلبورن ٹیسٹ کے آغاز پر7 سالہ آرچی شیلر کو بطور شریک کپتان آسٹریلیا کی بیگی گرین کیپ مل گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا اور ٹیم نے دل کے مرض سے دوچار بچے کی خواہش پوری کردی، ایک روز قبل ہی ایم سی جی سے متصل یارا پارک میں ایڈیلیڈ کے لیگ اسپنر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

وہ نمائشی طور پر ٹیم کے ہمراہ میدان میں اترے اور کیپ بھی وصول کی، ٹاس کے وقت ان سے کمنٹیٹر نے سوال بھی پوچھا۔ کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ جب آرچی سے ان کے والد نے پوچھا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں تو اس نے کہا میں آسٹریلیا کا کپتان بننا چاہتا ہوں، ہمیں خوشی ہے کہ اس کی خواہش پوری ہوگئی۔

مقبول خبریں