شمالی وزیرستان 4 سال بعد تمام پاکستانیوں کے لیے کھول دیاگیا

کوئی بھی پاکستانی داخلی راستوں پرشناختی کارڈ دکھاکرعلاقے میں آجاسکتاہے


Numainda Express January 03, 2019
کوئی بھی پاکستانی داخلی راستوں پرشناختی کارڈ دکھاکرعلاقے میں آجاسکتاہے فوٹوفائل

شمالی وزیرستان کو4سال بعد تمام پاکستانیوں کیلیے کھول دیا گیاغیر مقامی افراد نے بھی بغیر انٹری شمالی وزیرستان جانا شروع کردیا۔

شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیدگئی اور دیگر داخلی راستوں پر شناختی کارڈ دکھا کر کوئی بھی پاکستانی آجاسکتاہے۔

انٹری نظام کے خاتمے پر غیر مقامی افراد نے سکھ کا سانس لیا، اس حوالے سے انتظامیہ کو مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں