پجارا نے 1258 گیندوں کا سامنا کرکے90 سالہ پرانا ریکارڈ توڑدیا

سب سے زیادہ 241 ناٹ آئوٹ کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے نام ہے۔


Sports Desk January 06, 2019
سب سے زیادہ 241 ناٹ آئوٹ کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے نام ہے۔

بھارتی بیٹسمین چتشیور پجارا نے آسٹریلیا سے جاری ٹیسٹ سیریز میں 1258 گیندوں کا سامنا کرکے 90 برس پرانا ریکارڈ توڑدیا۔

ان سے قبل انگلش بیٹسمین ہربرٹ اسٹکلف نے 1928-29 سیریز میں 1237 بالز کھیل کر یہ منفرد ریکارڈ قائم کیا تھا، سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پجارا نے 373 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 193رنز اسکور کرکے پویلین کی راہ لی، انھوں نے اس معاملے میں سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

جنھوں نے 2003-04 سیریز میں 1203 بالز کا سامنا کیا تھا، پجارا کے 193 رنز آسٹریلیا میں کسی بھی ایشین بیٹسمین کی چھٹی بڑی انفرادی اننگزشمار ہوئی، سب سے زیادہ 241 ناٹ آئوٹ کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے نام ہے۔

مقبول خبریں