امریکی ریاستوں میں شدید برف باری، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
سینٹ لوئیس اور کولمبیا شہر میں ایک دن میں 26 سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے۔ فوٹو : فائل

سینٹ لوئیس اور کولمبیا شہر میں ایک دن میں 26 سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی وسط مغربی ریاستیں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، میزوری، کینساس اور شکاگو میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سینٹ لوئیس اور کولمبیا شہر میں ایک دن میں 26 سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے جب کہ  کئی شہروں میں برف باری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

برف باری کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور کئی شہروں میں فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہے،  برف باری کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے جب کہ مختلف شہروں میں 700 سے قریب حادثات ہوئے جن میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکیں صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔