امپائر کی غلط گنتی کا خمیازہ مائیکل کلنجرکو بھگتنا پڑگیا

قوانین کی رو سے امپائر کا فیصلہ اپنی جگہ موجود رہا اور کلنجر کو پویلین واپس لوٹنا پڑا


Sports Desk January 14, 2019
قوانین کی رو سے امپائر کا فیصلہ اپنی جگہ موجود رہا اور کلنجر کو پویلین واپس لوٹنا پڑا

مینز بگ بیش میں امپائر کی غلط گنتی کا خمیازہ مائیکل کلنجر کو بھگتنا پڑگیا۔

سڈنی سکسرز کے خلاف میچ میں پرتھ اسکورچرز کی جوابی اننگز میں امپائر مہمان بولر بین دوارشس کی گیندوں کو یاد نہیں رکھ پائے اور انھیں ساتویں گیند کرنے دی جس پر کلنجر تھرڈ مین کی جانب اسٹیو اوکیف کا کیچ بن گئے، براڈ کاسٹر نے اوور 7 گیندوں کا ہونے کی نشاندہی کی تاہم قوانین کی رو سے امپائر کا فیصلہ اپنی جگہ موجود رہا اور کلنجر کو پویلین واپس لوٹنا پڑا۔

مقبول خبریں