26 ویں چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ آج حلف اٹھائیں گے

ایوان صدرمیں منعقدہ تقریب میں غیرملکی عدالتی شخصیات بھی شریک ہوں گی


Numainda Express January 18, 2019
ایوان صدرمیں منعقدہ تقریب میں غیرملکی عدالتی شخصیات بھی شریک ہوں گی

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ آج ملک کے 26 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے حاضر اورریٹائرڈ ججز سمیت دوسرے ممالک سے اہم شخصیات شرکت کریں گی، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

ترکی جنوبی سائپرس کی سپریم کورٹ کے صدر نارین فردی، نائیجریا بورنوکے چیف جج اور انڈین سپریم کورٹ کے سابق سینئر ترین جج جسٹس مدان بھیمارولوکر، کامن ویلتھ کے جوڈیشل انسٹی ٹیوٹ کی گورننگ کمیٹی کی رکن مسز ساویتا لوکر اورکامن ویلتھ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کینیڈا کی فاؤنڈر صدر اور سابق جج مس ساندرا بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گی۔

سبکدوش چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی کام کے آخری دن سب کا شکریہ ادا کیا اورکہا اگرکسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی مانگتا ہوں۔

مقبول خبریں