بھونیشور کمار کی امپائر کے پیچھے رہ کر کی گئی گیند ’ ڈیڈ‘ قرار

بیٹسمین فنچ نے بھی اسے کھیلنے سے گریز کیا۔


Sports Desk January 19, 2019
بیٹسمین فنچ نے بھی اسے کھیلنے سے گریز کیا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی امپائر کے پیچھے رہ کر کی گئی گیند کو ' ڈیڈ' قرار دے دیاگیا۔

آسٹریلیا سے تیسرے ون ڈے میں بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی امپائر کے پیچھے رہ کر کی گئی گیند کو ' ڈیڈ' قرار دے دیاگیا، بیٹسمین فنچ نے بھی اسے کھیلنے سے گریز کیا۔

اس موقع پر کمنٹری کرنے والے مارک وا نے واضح کیا کہ کمار کی ٹرک ڈیلیوری اس لیے ' ڈیڈ ' قرار دی گئی کیونکہ امپائر اسے غیرمنصفانہ خیال کررہے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگلی ہی گیند پر فنچ ایل بی ڈبلیو ہو کر میدان بدر ہوگئے۔

 

مقبول خبریں