سرینا ہرانے کے بعد روتی ہوئی نوجوان حریف کا حوصلہ بڑھانے لگیں

سپر اسٹار نے ان کی دلجوئی کرتے ہوئے کہا کہ آپ حیران کن پلیئراور نوجوان ہیں، آپ کو رونا نہیں چاہیے۔


Sports Desk January 20, 2019
سپر اسٹار نے ان کی دلجوئی کرتے ہوئے کہا کہ آپ حیران کن پلیئراور نوجوان ہیں، آپ کو رونا نہیں چاہیے۔ فوٹو: فائل

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے یوکرین کی نوجوان حریف ڈیانا یسٹریمسکا کو شکست کے بعد ان کی دلجوئی بھی کی۔

سرینا ولیمز کے پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کے بعد ایک برس بعد پیدا ہونے والی ڈیانا تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد سرینا سے گلے ملتے ہوئے رونے لگیں، جس پر سپر اسٹار نے ان کی دلجوئی کرتے ہوئے کہا کہ آپ حیران کن پلیئراور نوجوان ہیں، آپ کو رونا نہیں چاہیے۔

 

مقبول خبریں