’’کون راجر فیڈرر پہلے اپنا کارڈ دکھاؤ‘‘ سوئس اسٹار کو گارڈ نے روک لیا

سامنے آنے والے ویڈیو کلپ میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈز کے روکنے پر فیڈرر ذرا برابربھی برہم نہیں ہوئے۔


Sports Desk January 20, 2019
سامنے آنے والے ویڈیو کلپ میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈز کے روکنے پر فیڈرر ذرا برابربھی برہم نہیں ہوئے۔ فوٹو: فائل

سوئس سپر اسٹار راجر فیڈرر کو آسٹریلین اوپن کے دوران گارڈز نے ٹورنامنٹ ایکریڈیشن کارڈ نہ ہونے پر اندرجانے سے روک دیا۔

دنیا کے نامی گرامی ٹینس پلیئر ہونے کے باوجود سوئس سپر اسٹار راجر فیڈرر کو آسٹریلین اوپن کے دوران گارڈز نے ٹورنامنٹ ایکریڈیشن کارڈ نہ ہونے پر اندرجانے سے روک دیا۔ وہ لاکر روم کی جانب جارہے تھے جب گارڈز نے اس کارڈ کے بارے میں سوال کیا جو تمام پلیئرز اور اسٹاف کو ایرینا میں داخل ہونے کیلیے جاری کیے جاتے ہیں۔

سامنے آنے والے ویڈیو کلپ میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈز کے روکنے پر فیڈرر ذرا برابربھی برہم نہیں ہوئے، وہ وہاں پر اس وقت تک کھڑے رہے جب تک ان کے اسٹاف نے انھیں جوائن نہیں کرلیا، جنھوں نے کارڈ گارڈز کو دکھایا جس کے بعد ہی فیڈرر کو آگے بڑھنے کی اجازت ملی۔

 

مقبول خبریں