’ایکسپریس نیوز‘ کی رمضان نشریات کا زبردست رسپانس آیا امجد صابری

رمضان المبارک کی خصوصی نشریات میں ناظرین کی فرمائش پر بھی قوالیاں پیش کرتا ہوں، امجد صابری


Showbiz Reporter July 19, 2013
رمضان المبارک کی خصوصی نشریات میں ناظرین کی فرمائش پر بھی قوالیاں پیش کرتا ہوں، امجد صابری فوٹو: فائل

پاکستان کے معروف قوال امجد صابری نے ماہ رمضان میں پیش کی جانیوالی خصوصی نشریات میں شرکت کے مصروف ترین شیڈول کے باعث کراچی کے علاوہ دوسرے شہروں میں منعقدہ پروگراموں میں ہفتے کے تین دن حاضری کا اعلان کردیا ہے۔

وہ ان دنوں پرائیویٹ چینلز پر سحر اور افطار کے خصوصی پروگراموں میں شرکت کے حوالے' شٹل کاک' بنے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے پیر، منگل اور بدھ کے دن کراچی اوراس کے علاوہ دیگر شہروں میں ہونے والی خصوصی محافل میں حاضری کے لیے رکھے ہیں۔ امجد صابری نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ 'ایکسپریس نیوز اور ایکسپریس انٹرٹینمنٹ' سے پیش کی جانیوالی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کی خصوصی نشریات میں شرکت کا زبردست رسپانس پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک سے بھی مل رہا ہے۔



یہاں پر ناظرین کی فرمائش پر بھی قوالیاں پیش کرتا ہوں جب کہ ماہ رمضان کی مناسبت سے تیار کلام کا ویڈیو بھی ناظرین میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔ جہاں تک بات ماہ رمضان میں منعقد ہونے والی محافل کی ہے تومیرا شیڈول پہلے سے طے شدہ تھے جس کے مطابق مجھے پرائیویٹ چینلز کی خصوصی نشریات میں شرکت کرنا ہوتی ہے جس کی وجہ سے کراچی اور دیگر شہروں میں ہونے والی محافل میں صرف پیر، منگل اور بدہ کے روزہی شرکت ممکن ہے۔

مقبول خبریں